ہبلی:23اگست (ایس اؤنیوز)رشوت خورٹھیکدار کی مدد کرنے والےبی بی ایم پی چیف انجنئیر کا تبادلہ کئے جانے پربی بی ایم پی کمشنر کو بدعنوانی مخالف جہد کار ایس آر ہیرمٹھ نے مبارکبادی دی ۔
ہبلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بی بی ایم پی کی ستائش کرتے ہوئے ہیرے مٹھ نےکہاکہ رشوت خوری کے خلاف ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے اور ہماری جہد کا خاطرخواہ نتیجہ نکلا ہے جس کا تعاون کئے کمشنر مبارکبادی کےمستحق ہونےکی بات کہی۔
بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے ٹھیکےکے لئے ٹھیکدار پیدوگرووارریڈی نے جعلی دستاویزات کے ساتھ عرضی سونپی تھی۔ 55ہزار کروڑ روپیوں کے ٹینڈر کے لئے ٹھیکدار نے غلط دستاویزات کا استعمال کیاتھا۔اس دوران بی بی ایم پی کے چیف انجنئیر سدن گوڈا نے ٹھیکدار کی حمایت کی تھی ۔ ہم نے چیف انجنئیر کے خلاف کارروائی کی مانگ کرتےہوئے کمشنر کو خط لکھا تھا۔ انجنئیرسدن گوڈا کا تبادلہ ہواہے، سدن گوڈا سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا کی سفارش پر بی بی ایم پی میں تقرر ہونے کا انہوں نے الزام لگایا۔ انہوں نے اس موقع پر مانگ کی کہ ٹھیکدار نےجعلی دستاویزات سونپ کرقانون کی خلاف ورزی کی ہے اس کو بلیک لسٹ میں شمار کیا جائے۔
اسی موقع پر انہوں نے عدالتِ عظمیٰ کی طرف سے سی کٹگیری مائنس کے متعلق رپورٹ دینے کےلئے ریاستی حکومت کو ہدایات جاری کئے جانےکا خیر مقدم کرتےہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا استقبال کیا۔